کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
ہاسٹل کی لکڑی سے بنی دومنزلہ عمارت میں 38 لڑکیاں رہائش پذیر تھیں۔ خبررساں ادارے روئیٹرز کا کہنا ہے کہ 15 لڑکیاں وہاں سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔
شمالی تھائی لینڈ میں ایک سکول کے ہاسٹل میں رات کے وقت آگ لگنے سے کم از کم 17 لڑکیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ
اتوار کی رات لگنے والی آگ میں پانچ لڑکیاں زخمی بھی ہوئی ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ہاسٹل کی دومنزلہ عمارت میں 38 لڑکیاں رہائش پذیر تھیں۔ خبررساں ادارے روئیٹرز کا کہنا ہے کہ 15 لڑکیاں وہاں سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔
دارالحکومت بینکاک کے شمال میں 800 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سکول میں زیر تعلیم لڑکیوں کی عمریں پانچ سے 12 سال کے درمیان تھیں جن میں سے اکثر کا تعلق علاقے کی نسلی اقلیتی برادریوں سے تھا۔
ایک لڑکی نے کہا کہ ’’ہمیں گرلز سکاؤٹ کے کچھ اسباق یاد تھے جن میں ہمیں کپڑے کو ایک دوسرے سے باندھ کر رسی بنانا سکھایا گیا تھا جس سے ہم کھڑکی سے اتر کر نیچے آگئیں۔‘‘